صوبائی وزیرصحت پنجاب سے  ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نادرن یورپ کے وفدکی  ملاقات

0
73

لاہور،2 دسمبر(اے پی پی):صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نادرن یورپ کے تین رکنی وفدسے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدرایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نادرن یورپ ڈاکٹرعامربرنی، ایگزیکٹوممبر ڈاکٹرعنبرین ساجد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعرفان اختراورمیاں زاہدموجودتھے۔

تین رکنی وفدنے صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکونادرن یورپ میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرزپوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے کرملک کانام روشن کررہے ہیں ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں، تربیتی ورکشاپس میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نادرن یورپ کے ماہرین سے استفادہ کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوبہترین علاج گاہیں بنانے کیلئے کوشاں ہیں، عام آدمی کومفت اوربہترین علاج فراہم کرناریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ،صحت کے شعبہ میں بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

وی  این ایس، لاہور