محکمہ موسمیات کی بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے کی پیشگوئی

0
89

اسلام آباد،06 دسمبر  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت: سکردو، استور منفی 08، گوپس منفی07، گلگت منفی 05، کالام، بگروٹ منفی 04، پاراچنارمنفی 03، قلات منفی02،چترال،دیراور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیے گئے۔

اے پی پی/سدرہ/ریحانہ