پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

174

منیلا، 14 دسمبر (اے پی پی):پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے ۔عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی،ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے فائٹ میں  تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا ۔عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔

فائٹ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں،اپنی جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں،کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں،آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

عثمان وزیر نے کہا کہ مزید فائٹس جیت کر ملک کے لئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں،بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کرونگا۔

اے پی پی /احسن/حامد