پاکستان ، سری لنکا   کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے وسیع   مواقع میسر ہیں: شاہ محمود قریشی  

0
42

سری لنکا (کولمبو)،02 دسمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ ہم خطے میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہے ہیں۔ باہمی تجارت کے فروغ سمیت آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع میسر ہیں۔

سری لنکن  ہم منصب  سے  ملاقات کے بعدکولمبو میں میڈیا سے گفتگو ہوئے  وزیر خارجہ  نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں سری لنکا کی نئی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سری لنکا  کا دورہ کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں ۔ انہوں نے بتایا  کہ

 سری لنکن   وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ہے۔

وی این یس، سری لنکا

Download video