پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3 لاکھ 73 ہزار 58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا

0
48

لاہور 11 دسمبر(اے پی پی):  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3 لاکھ 73 ہزار 58 پیکٹ گٹکا پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا۔ ممنوعہ اور مضر صحت گٹکا مختلف شہروں سے برآمد کر کے لاہور لایا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی ٖڈویژن سے ایک لاکھ 45ہزار 309،فیصل آباد سے 82ہزار720 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا۔  ساہیوال سے 53 ہزار610 ڈیرہ غازی خان سے 45 ہزار 740 شیخوپورہ سے 15 ہزار 673 پیکٹ کٹکا پکڑا گیا۔ اوکاڑہ سے 14 ہزار 900، لاہور سے 10ہزار954 سیالکوٹ سے  3ہزار914 اور پاکپتن سے ایک ہزار 131ساشے کٹکا قبضے میں لیا گیا۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے پیش نظرپکڑے گئے گٹکا کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔  انھوں نے کہا کہ گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے،کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب بھر کو گٹکا فری زون بنانے کے لیے کسی بھی فوڈ پوائنٹ سے گٹکا برآمد ہونے پر اس کو سیل کر دیا جاتا ہے۔

وی این ایس لاہور

Download video