دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تعلیم کو اپنا میراث بنانا ہو گا: اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر

1077

اسلام آباد ، 16 دسمبر (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے کہا ہے کہ  دہشتگردی جیسے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں تعلیم کو اپنا میراث بنانے ہو گا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے ویڈیو پیغام میں  کہا کہ   پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پانچ  سال گزرنے کے باوجود  سانحہ اے پی ایس کا زخم ابھی بھی تازہ ہے۔اُن خاندانوں کے حوصلے پر  فخر ہے  جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا  ہے۔ 16دسمبر 2014 کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد  رکھا جاتا ہے۔

  اسد قیصر  نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے اُن معصوم ہیروز نے ہمیں دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام چھوڑ ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے  معصوم ہیروز  کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سانحہ اے پی ایس کے  معصوم بچوں کا ضیاع قوم کا بڑا نقصان جسے پورا کرنا مشکل ہے۔ اے پی ایس کے شہدا نے  پوری قوم کو دہشتگردی کہ خلاف جنگ کے لیے متحد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری مسلح افواج نے پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع  کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی  جس کے نتیجے میں آج ملک سے کافی حد تک  دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی  لازوال قربانیاں ناقابل فرموش ہیں۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کبھی رائیگاں نہیں  جانے دینگے۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے  گی۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download Video