اسلام آباد، دسمبر 26 (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس سے بھر افادہ حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ایک شینوا آل میڈیا سروسز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سی پیک اس خطے کی معاشی تقدیر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لیکن اس کی مکمل افادیت کے حصول کے لیے میڈیا کو اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کر نا ہو گا ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گوادر کے زریعے پاکستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا اور اس پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہو گا ۔
ملک کے مثبت امیج کے فروغ اور ملکی ترقی کے سفر میں میڈیاکے کردار پر زور دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اس لیے وسیع تر قومی مفاد یں میڈیا کو موثر اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
سورس: وی این ایس،