اسلام آباد 19دسمبر(اے پی پی ):معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب میں کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پی آئی ڈی میں اصلاحات لا رہے ہیں٫اصلاحات کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت مافیا کرتا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ علاقائی پریس کا کام اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنا ہوتا ہےاور پی آئی ڈی کو علاقائی صحافت کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پی آئی ڈی کو آٹومیشن پر ہونا چاہیے۔حق دار کو حق دلانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ نئی میڈیا اور اشتہارات پالیسی کیلئے روڈ میپ ترتیب دیا جا رہا ہے۔صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے رجوع کر رہے ہیں۔ صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے سے ذمہ دارانہ صحافت فروغ پائے گی۔ ضلعی سطح پر پریس کلبوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔
وی این ایس اسلام آباد