صحت،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے :شفقت محمود

182

اسلام آباد ، 24  دسمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہےکہ بچوں کو اچھی صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے کیونکہ صحت مند بچے پاکستان کے ترقی یافتہ  مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے سکولوں میں بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے آنکھوں کے ٹیسٹ ،پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ اور اسی طرح کے دیگر پروگرام شروع کیے ہیں جن کا مقصد بچوں کو  صحت  مند

بنانا ہے  ۔

وفاقی وزیر  نے  کہا کہ یہ بچے  پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان  کی اچھی صحت ایک  پائیدار اور  ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ  موجودہ حکومت  نے  بچوں  کی صحت اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل صحت مند، مضبوط اور مستحکم ہو۔

وی این ایس ، اسلام آباد