طیب اسلم نے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

183

اسلام آباد، 19 دسمبر ( اے پی پی): پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ فائنل مقابلہ پاکستان کے طیب اسلم نے مردوں کا ٹائیٹل جیت لیا۔

فائنل میں طیب اسلم نے ہم وطن فرحان محبوب کو ہرایا اور  فرحان محبوب فائنل میں کوئی میں سیٹ نا جیت سکے۔اس سے قبل خواتین کا ٹائیٹل امریکی کھلاڑی سبرینا سوفی نے جیتا تھا۔

فرحان محبوب فائنل میں کوئی میں سیٹ نا جیت سکے۔تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ائر مارشل عاصم ظہیر وائس چیف آف ائر سٹاف  نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اسکے علاوہ سکواش لیجنڈ قمر زمان، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اے پی پی /احسن/ریحانہ