مراکش کے سفیر کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

128

اسلام آباد، دسمبر 26 (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے مراکش کے سفیر ایچ  ای مسٹر محمد کرمون نے  اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ بالآخر اقتدار سنبھالنے کے بعد موجودہ حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ادارے اور معیشت صحیح راہ پر گامزن ہیں اور  اب وقت آگیا ہے کہ بیرونی دنیا کو موثر سفارت کاری اور میڈیا  کے ذریعے روشن خیال ، اعتدال پسند اور ترقی پسند پاکستان دکھایا جائے۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  مراکش اور دیگر مسلم  ممالک کے ساتھ سفارتی اور میڈیا کے منظر نامے پر بھی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور  مراکش کی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے موثر پالیسی کی بھی تعریف کی۔

 ان کا۔کہنا تھا کہ “پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، سیاحت کے شعبے میں مہارت کے تبادلے اور سماجی ثقافتی تبادلے کو آگے بڑھانے کے لئے مستقبل میں میڈیا کی شمولیت کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے”۔

 انہوں نے دونوں ممالک کی میڈیا انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی زور دیا اور اس کے لئے ایک مرکزی شخص کی تعیناتی پر بھی اتفاق کیا۔

 مراکشی سفیر نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران وفد کی سطح پر کامیاب مصروفیات کے ذریعے مراکش اور پاکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے اختیارات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے مراکش کی ایم اے پی نیوز ایجنسی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مابین تنظیمی تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔  دونوں نے پاکستان اور مراکش کے قومی ٹیلی وژن نیٹ ورکس کے مابین مواد کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا۔

مراکش کے سفیر ان کے ایچ ای مسٹر محمد کرمون نے کہا کہ “مراکش اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نئے طریقوں کی تلاش کر رہا ہے اور علاقائی رابطے کے لئے پاکستان کو سی پیک کے ذریعے حاصل ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں” ۔

 وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے افریقہ میں تعینات مشنز کے ذریعے افریقی براعظم میں تعلقات کو  مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ کے بارے میں شرکا کو بتایا۔ ۔  مراکشی سفیر نے مراکش کی طرح پاکستان کے رینیوایبل  توانائی وسائل کی طرف بھی اشارہ کیا اور اس شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا جس سے پاکستان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

 ملاقات کے اختتام پر دونوں حکومتوں کے مابین ایم او یو پر دستخط کرنے اور یادداشتوں کے تبادلے کی ٹائم لائن کو حتمی شکل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد