مولانا روم کی شخصیت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الحمرا میں نشست کا انعقاد

968

لاہور،14دسمبر(اے پی پی): الحمرا کی اپنے عظیم ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی نشست گوشہ گیان کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کی نشست میں تصوف کی دنیا کے معتبر حوالے کی حیثیت رکھنے والی شخصیت مولانا روم کی زندگی پر مبنی ہے۔

نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف  نے مولانا روم کی فن و شخصیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں  نے کہاکہ مولانا رومی کی مثنوی کا دنیا کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے،جس میں موجود 26ہزار اشعار معرفت،محبت اور اخلاق کا درس دیتے ہیں۔اپنی مثنوی کے اشعار میں انہوں نے جسم اور روح کے تعلق کو خوبصورتی سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

ایگزیکٹو ڈایکٹر ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ گوشہ گیان عہد ساز شخصیات کے کارناموں و خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے الحمرا کا باقاعدہ سلسلہ ہے۔ نشست کا مقصد نوجوانوں کو مولانا روم کی زندگی کے روشن پہلوؤں سے آگہی دینا ہے۔

سورس: وی  این ایس، لاہور