وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

185

اسلام  آباد،17دسمبر(اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،ملاقات میں

دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیش رفت پر  تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےملاقات میں بھارت کے متنازعہ شہریت بل سے خطے پیدا ہونے   والی  صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ بھارتی حالیہ اقدام کو بے نقاب کرنے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے اسپیکر کو اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا  ۔

دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر بھی  اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس مو قع پر اسد قیصر کا کہنا تھا  کہ پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن اور حکومت میں اس معاملے پر اتقاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download video