وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات

209

استنبول، 09 دسمبر(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی   نے  پیر کو یہاں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے  موقع پر  امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افعانستان-  پاکستان ایکشن  پلان  برائے امن اور یکجہتی  (APAPPS)کےتحت افغانستان پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے  کہا کہ پاکستان، جنوری 2020 میں کابل میں متوقع APAPPS اجلاس کا منتظر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے امریکہ کے ساتھ معاونت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور نتیجتاً افغانستان میں امن کی شمع روشن ہو گی۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video