پاکستانی  باکسر کامران عبدالوہاب کا پروفیشنل کیریئر کا شاندار آغاز، پہلی انٹر نیشنل فائٹ جیت لی

255

اسلام آباد، 23 دسمبر(اے پی پی ): پاکستانی نوجوان باکسر کامران عبدالوہاب نے پروفیشنل کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے   اپنی  پہلی انٹر نیشنل فائٹ جیت لی  ہے ۔

61 کلو گرام لائٹ ویٹ کیٹگری میں  کامران عبدالوہاب کی پہلی انٹر نیشنل فائٹ  فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کھیلی گئی جس میں انہوں نے فلپائنی حریف ایرک ٹسولا کو شکست دی ۔ فائٹ  کے دوران  کامران عبدالوہاب کے زوردار مکوں نے حریف باکسر کو پہلے ہی روانڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا۔

کامران نے اپنی  پہلی انٹرنیشنل فائٹ کی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام  کی ۔

و ی  این ایس،   اسلام آباد