پاکستان انفارمیشن کمیشن کیلئے 7کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے: فردوس عاشق اعوان

160

اسلام آباد ، 16 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کیلئے  7کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے پاس اب تک   220 درخواستیں آ چکی ہیں جن میں سے  100درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں، کوشش ہو گی کہ صحافی اطلاعات کی رسائی تک کے عمل میں حصہ بنیں۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ  کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ عام شہری کسی بھی سرکاری ادارے کے بارے میں معلومات نئی ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی جانب سے چھپوائے گئے کتابچے کو اردو میں بھی شائع کرینگے۔ نئی ویب سائٹ سے کوئی بھی فرد پاکستان کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  اے پی ایس کے ننھے شہیدوں کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔اے پی ایس سانحہ اس عزم کے تجدید کا دن ہے کہ قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video