اسلام آباد 26 دسمبر(اے پی پی ):سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وفد کے ہمراہ آج وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیااور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا پاکستان میں یہ پہلا دورہ ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اراکین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھےظہرانے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا۔
سورس:وی این ایس اسلام آباد