آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ  کاضلع ہنگوکادورہ

0
61

پشاور، 25جنوری(اے پی پی): انسپکٹرجنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی نے آج ہنگو پولیس لائنز کا دورہ کیا، ہنگو آمد پر ڈی پی اوہنگو شاہد احمد اور ایس پی

انویسٹی گیشن زین خان جدون نے معزز مہمانوں کاشاندار استقبال کیا جبکہ  پولیس ٹریننگ کالج ہنگو اورایجنسی ہیڈکواٹرآمد پرپولیس کے چاک وچوبند دستوں نے آئی جی کوسلامی پیش کی۔

اس موقع پر  ایجنسی ہیڈکواٹرمیں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ پولیس نے دہشت گردی اورجرائم پیشہ عناصر کا مردانہ وارمقابلہ کیا اور  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ دہشت گردی کےخلاف جنگ اورملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ان گنت قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے قبائلی اضلاع کی خاصہ دار اور لیویز فورس کو خیبرپختونخواہ پولیس میں ضم ہونے پرمبارکباد بھی  پیش کی ۔

آئی جی نے پولیس ٹریننگ کالج  اورایجنسی ہیڈکواٹر ہنگومیں یادگارشہداءپر حاضری دی اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس کے  علاوہ    شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی  گئی جبکہ پی ٹی سی ہنگو میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا گیا ۔

 

 وی این ایس ، پشاور

Download Video