آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر  یکجا   ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر

0
116

اسلام آباد ، 13 جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں ۔

آزاد کشمیر کی سیاسی  جماعتوں کے آل پارٹیز کانفرنس سے  افتتاحی خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت آپسی اختلافات پس پشت ڈال کر کشمیر کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔منعقدہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جارحیت کا جائزہ اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ۔

کانفرنس میں صدر آزادکشمیر مسعود خان ،قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد ،جماعت اسلامی  کے ڈاکٹر خالد  اور حریت کانفرنس کے سید فیض نقشبندی، سید عبد اللہ گیلانی محمود احمد ساغرمحمد رفیق ڈار بھی شریک ہیں۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download Video