انڈر 21  سنوکر چیمپئن شپ جاری ، ملک بھر سے کھلاڑی  کیویسٹ ٹائیٹل کے لیے کوشاں

268

اسلام آباد ، 21 جنوری (اے پی پی  ): قومی اور بین الاقوامی سطح پر سنوکر کے فروغ کے  لئے  بیلئیرڈ اور سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 21 چیمپئن شپ اسلام آباد میں جاری ہے۔اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کیویسٹ انڈر 21 کا ٹائیٹل جیتتے کے لئے شرکت  کر رہے ہیں ۔

پاکستان نے سنوکر میں کئی عالمی مقابلے اپنے نام  کئے ہیں جن میں موجودہ ورلڈ چیمپئن محمد آصف اور ایشین ٹیم چیمپئن بابر مسیح جونئیر کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈلز ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کیا ہے ۔

 سابق انڈر 21 چیمپئن نسیم  نے کہا کہ اس طرح کی چیمپئن شپ سے سینئرز کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے،   حکومت و فیڈریشن کی سرپرستی میں  سنوکر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے  کہا کہ کھیل کسی بھی ملک کا بین الاقوامی سطح پر امیج ابھارنے میں اہم کرداد ادا کرتے ہیں،  نوجوان نسل کا سنوکر جیسے کھیل کی طرف دلچسپی صحت مند معاشرے کی بنیاد میں اہم قدم ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد