ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا: عبدالرزاق داﺅد

0
104

اسلام آباد، جنوری 14 ( اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو گا-

 انہوں نے منگل کو 2 روزہ ای کامرس پالیسی سٹیک ہولڈرز مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں تیزی آئے گی، شراکت داروں کی ای کامرس پر تجاویز عملدرآمد آئندہ مہینوں میں شروع ہو جائے گا۔

مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل ںے کہا کہ پاکستان کی خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں اضافہ کی وسیع گنجائش موجود ہے، نوجوانوں کو ای کامرس پالیسی میں شامل کرکے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے گا۔

عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ دو روزہ ورکشاپ میں 6 گروپ تشکیل دیئے گٰئے ہیں، ان گروپوں کو قلیل المدتی و طویل المدتی تجاویز میں تقسیم کیا جائے گا، چھ ذیلی گروپ قائم کئے گئے ہیں، یہ گروپس جلد اپنی سفارشات تیار کرکے وزارت تجارت کو پیش کریں گے جنہیں جلد حتمی شکل دے کر پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ای کامرس پر پالیسی کی منظوری پہلے ہی دےدی تھی، تجاویز پر عملدرآمد آئندہ مہینوں میں شرع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کے نفاذ سے معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ کے امکانات روشن ہیں، برآمدات میں تیزی ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نجی شعبہ کی خدمات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ جدید پہلوﺅں کو سامنے رکھتے ہوئے ای کامرس پالیسی کو موٌثر طریقہ سے نافذ کیا جائے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video