حویلیاں :کمرے میں  گیس  بھر جانے  سے  ماں جاں بحق ،دو بچے بے ہوش

0
91

حویلیاں ،14 جنوری(اے پی پی ): حویلیاں شہر میں  کمرے میں  گیس بھر جانے کے نتیجے میں ماں جابحق جبکہ دو بچے بے ہوش ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں سیری کی رہائشی خاتون زوجہ سجاد جو کہ حویلیاں کے محلہ سیالی میں عارضی طور پر رہ رہی تھی کہ گھر رات کو گیس لیکج سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں خاتون جان بحق ہو گئی جبکہ ایک بچہ عثمان اور بچی عروبہ بے ہوش ہو گئے  جنہیں  فوری  طور  پر ایبٹ آباد کمپلیکس  منتقل  کر دیا گیا جبکہ خاتون کی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

وی این ایس،ایبٹ آباد

Download Video