خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا  پی این سی اے میں نمائش کا دورہ

1312

اسلام آباد، جنوری 6 (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ممتاز آرٹسٹ نصرت جی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کیا۔

خاتون اول نے نمائش کا دورہ کیا اور پی این سی اے انتظامیہ، آرٹسٹ کی مہارت اور فن پاروں کو سراہا،اس موقع پر بیگم عارف علوی نے کہا کہ نصرت جی ایک مضبوط انداز کی مالک آرٹسٹ ہیں اور بہت عرصہ سے آرٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں، ایک باصلاحیت اور عمدہ استاد بھی ہیں جنھوں نے سماجی بہبود کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا۔

 خاتون اول نے کہا کہ نصرت جی کے آرٹ میں پاکستانی ثقافت کی جھلکیاں نظر آتی ہیں اور رنگوں کی دنیا نصرت کی پینٹنگ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

نمائش میں نصرت جی کے بنائے گئے 65 فن پارے رکھے گئے جو آئل آن کینوس کے میڈیم میں بناۓ گئے تھے جبکہ مختلف پہلوؤں سے قدرتی مناظر،ثقافت ورثے، لائف سٹائل اور علامتی آرٹ کی عکاسی کی  گئی

نصرت جی نے اپنے فن کی مہارت کے لیے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ نمائش میں مختلف آرٹسٹس اور  شائقین نے شرکت کی جبکہ سینئر آرٹسٹ ناہیدہ رضا، ارجمند فیصل اور منصور راہی نے بھی خطاب کیا۔ نصرت جی نے اپنی ایک پینٹنگ خاتون اول کو بطور تحفہ دی۔

وی این ایس،  اسلام آباد

Download video