خورشید احمد شاہ کے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیشل بینچ تشکیل دینے  کا  حکم 

0
52

سکھر ،21جنوری(اے پی پی )آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر جمع کرائی گئی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہوئی تاہم سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ سے کاغذات عدالت نہ پہنچنے کے باعث سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس عبدالرشید نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر درخواست سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی۔

 آئندہ سماعت جو کہ 29 جنوری کو ہوگی اس کی سماعت عدالت کا اسپیشل بینچ جو کہ دو ججز جسٹس عزیز الرحمان اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل ہے ، دوسری جانب خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر ان کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور داماد وبھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

وی این ایس سکھر