سکھرموٹر وے پولیس روڈ حادثات پر قابو پانے میں مصروف عمل

0
102

سکھر،14جنوری(اے پی پی) ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی دن رات انتھک محنت اور بہترین حکمت عملی کی بدولت ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے ملوں میں گنے کی ترسیل کے دوران روڈ بلاک اور ان کی وجہ سے روڈ حادثات پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے۔

ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کے آپریشنل افسران اور موبائل ایجوکیشن یونٹ دن رات محنت اور لگن سے رواں سال گنے کے کریشنگ کے سیزن میں شوگر ملز کی انتظامیہ، گنے کے کاشتکاروں اور گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور دھند میں احتیاطی تدابیرکے بارے میں زور و شور سے آگاہی دے رہے ہیں۔

 گزشتہ دو تین سالوں سے گنے کی کریشنگ کے سیزن میں روڈ پر مختلف قسم کے واقعات بھی رونما ہوئے، جس کی وجہ سے عام مسافروں کو دوران سفر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کی جانب سے موبائل ایجوکیشن کے افسران اور آپریشنل موٹر وے پولیس کے افسران کی انتھک محنت کی بدولت روڈ جام سمیت ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں اورایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو تمام اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

وی این ایس سکھر

Download Video