سکھر : بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچی جاں بحق ،7افراد زخمی

0
82

سکھر،13جنوری(اے پی پی):سکھر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی، چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، بچی کی نعش اور زخمی اسپتالوں میں منتقل سکھراور گردونواح میں گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے سلسلے کےباعث سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں رشید شیخ نامی شخص کے کرائے کے مکان کی چھت اچانک دھماکے سے مکینوں پر آگری جس کے نتیجے میں گھر میں مقیم خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثہ کی اطلاع پر پولیس، ایدھی اور دیگر اداروں کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر شہر کے اسپتالوں میں پہنچایا جہاں پر زخمیوں میں شامل ایک چار سالہ بچی تسلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ سکھر میں گذشتہ ایک سے ڈیرھ ماہ کے دوران عمارت اور چھتیں گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔

وی این ایس سکھر

Download Video