عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے امیدوار کو سیٹیں چھوڑنے پر ضمنی انتخاب کا خرچہ دینے کا پابند کرنے کا معاملہ پیش

0
44

اسلام آباد جنوری، 14(اے پی پی ): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے امیدوار کو سیٹیں چھوڑنے پر ضمنی انتخاب کا خرچہ دینے کا پابند کرنے کا معاملہ، حکومتی رکن جنید اکبر نے آئینی ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بل کے مطابق ایک وقت میں زیادہ نشستوں کے کامیابی کی صورت میں چھوڑی گئی نشستوں کے اخراجات کامیاب رکن کو ادا کرنا ہو نگے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ رولز معطل کرکے تمام نجی بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے جائیں، بلز پر تفصیلی بحث قائمہ کمیٹوں میں ہوگی۔ قومی اسمبلی میں بحری بیمہ ایکٹ 2018 میں ترمیم کا بل پیش کیا ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل ایوان میں پیشدونوں بل حکومتی رکن ریاض فتیانہ نے پیش کیے ، بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، اسپیکر اسد قیصر نے بھی کہا کہ تمام بلز الگ الگ پیش کرنا ہوں۔

وی این ایس  اسلا م آباد

Download Video