ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک رہنے کا امکان

0
30

اسلام آباد، جنوری 30 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شد ید سرد رہیگا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مالم جبہ ، دیر ،  اسلام آباد، گجرات، سیالکوٹ، اٹک، منگلہ ، جہلم، چکوال ساہیوال ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤلدین ، راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران استور میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا-

آج کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 15 ، کالام ، بگروٹ ، پاراچنارمنفی 11 ، استور ، گوپس منفی 10 ، قلات منفی 06 ، مالم جبہ منفی 05 ، کوئٹہ منفی 04 ، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video