ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پہ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

0
98

اسلام آباد، 13جنوری  (اے پی پی): جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ملکہ کوہسار مری، گلیات اور دیگر سیاحتی مقامات پہ برفباری سے گاڑیوں کے  پھسلنے  کے خطرات بڑھ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سوات،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اورگلیات، وادی نیلم، راولاکوٹ، استور، وادی ہنزہ اور سکردو میں شدید برفباری اور بارش کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے  اور  شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران کوئٹہ ، ژوب ، مالم جبہ ، کالام، پاراچنار بگروٹ، اسکردو، ہنزہ ، استور، چلاس اور مری میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت بگروٹ میں  منفی 10،گوپیس، پارا چنار منفی 08 ، استور ، ہنزہ ، کوئٹہ منفی 06، کالام اور چلاس میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

 وی این ایس، اسلام آباد