ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے کا امکان

0
60

اسلام آباد،14 جنوری  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا  تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کےاضلاع میں اکثر مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ اس دوران کالام ، مالم جبہ ، مری ، بونجی ، استور ، چلاس ، چترال ، دروش ، اسکردو ، بگروٹ ، پاراچنار ، دیر ، پٹن ، میرکھانی ، زیارت ، گلگت اور راولاکوٹ میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج  کم سے کم درجہ حرارت اسکردو،قلات میں  منفی 13،کوئٹہ منفی 11،بگروٹ منفی 09، پارا چنار منفی 08 ، کالام،استور منفی 07،مالام جبہ منفی 06اور دالبندین میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video