والدین بچوں کو قطرے پلاکر ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں:  شہرام خان ترکئی

0
91

پشاور، 13جنوری(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت شہرام خان ترکئی نے چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئےکہا ہے کہصوبے کے 8 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے 5 دنوں کے لیے شروع ہوئی ہے جسمیں آٹھ ہزار کے قریب ٹیمیں 8 اضلاع کے 21 لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

 وزیر صحت نے بی ایچ یو نستہ چارسدہ میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر نے کہا کہ پولیو مہم دوران ہر بچے تک ہر صورت پہنچیں گے، بارش اور برفباری سے مسائل پیدا ہوئے تو مہم کو توسیع دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کیلئے فیلڈ ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے تاہم مہم میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، غلطی پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ صوبائی وزیر نے پولیو ورکرز کو بھی درپیش مسائل فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسائل کو چھپائیں گے نہیں بلکہ سامنے لاکر حل کریں گے۔

 شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پولیو سنجیدہ مسئلہ ہے اس کی خود نگرانی کر رہا ہوں اسلئے پولیو کے مسئلہ پر کسی بلیم گیم میں نہیں پڑیں گے۔ اس سلسلے میں علماء کرام اور اساتذہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

وی این ایس پشاور