وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی چینی سفیر Yao Jing سے ملاقات۔

0
61

اسلام آباد جنوری 22) اےپی پی ): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے چینی سفیر  کی ملاقات ہوئ۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور سکیورٹی کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا-چینی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کے لئے پاکستان کی کوششیں نہ صرف  قابل تعریف ہیں بلکہ ناقابل فراموش بھی ہیں- اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کا امن صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے بھی بے حد ضروری ہے- اور اس کے لئے ہم اپنا کردار بخوبی نبھا ریے ہیں- ہم امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ کامیابی اسی میں ہے- چینی سفیر نے کہا کہ چینی وزیر داخلہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے- پچھلی مرتبہ چینی وزیر داخلہ 2014 میں پاکستان آئے تھے اور اب ہم یہ امید کرتے ہیں کہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے یہ دورہ بے حد مثبت کردار ادا کرے گا-

وزیر داخلہ کی آمد سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں ہم وزارت داخلہ کے تعاون اور انتظامات کے لئے شکر گزار ہیں- ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے- باہمی امور سے لے کر ثقافتی حد تک دونوں ممالک کا اتحاد قابل دید ہے- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوئی ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گی- انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے- سی پیک کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لاتے ہوئے اعجازشاہ نے کہا کہ سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے اور اپنے مقررہ وقت پر پایا تکمیل تک پہنچیں گے- حکومتی سطح پر ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے- وزیر داخلہ نے داخلی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے- چینی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو چین آنے کی دعوت دی اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے لئے یہ سنگ میل ثابت ہوگا- چینی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے لئے معاہدے کئے جاہیں گے- ان کا مقصد دونوں اطراف کے شہریوں کی ترقی و خوشحالی ہو گا- ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر نے ملاقات کے لئے دوبارہ وقت دینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا-

اےپی پی /صائمہ ملک/نصیب الہی

سورس : وی این ایس