وزیر  ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  سے  ملاقات

0
47

لاہور، 25   جنوری ( اے پی پی ): وفاقی وزیر  برائے   ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات ہوئی ، وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور راولپنڈی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں نئی آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ   سمیت نئی منظو شدہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے لئے پی سی ون کی رواں ماہ  کی  منظوری دینے کا فیصلہ کیا  گیا  جبکہ نئے تعمیر شدہ ویمن ڈگری کالج ریلوے اسٹیشن میں داخلے اور سٹاف بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے پر بھی  اتفاق کیا گیا۔

وی این ایس ، لاہور

 

Download Video