ٹیکسلا میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مذہبی مقامات کو بھی سیاحت کے لئے کھول رہے ہیں ہماری حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے۔گورنر پنجاب

0
77

لاہور, 13 جنوری(اے پی پی):گورنر پنجاب سے برطانوی ہائی کمیشنر نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال اور افغان امن ، امریکہ -ایران صورت حال اور بریگزیٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشنر کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ شہریت کے قانون پر پاکستانیوں کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ آج کا پاکستان ایک پرامن پاکستان ہے آج اقلیتی آزاد ہیں اور ملک میں باہمی رواداری کی فضا ہےکرتار پور کھول کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھات کی خلاف ورزیوں  کے باوجود کرتار پور کھولا۔ ٹیکسلا میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مذہبی مقامات کو بھی سیاحت کے لئے کھول رہے ہیں ہماری حکومت مذہبی سیاحت پر توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشنر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کروانے میں برطانیہ اپنا کردار ادا کرے گالاہور میں پہلی بار آیا ہوں آج کہہ سکتا ہوں کہ میں پیدا ہو گیا۔ برطانوی ہائی کمیشنر نے کہا کہ برطانوی سیاست میں آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہےمجھے آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

وی این ایس لاہور