پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے یونین کا آماجگاہ بن گیا ہے: خواجہ آصف

0
46

اسلام آباد ،14جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما (پی ایم ایل این) خواجہ آصف  نے  بروز منگل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی ذمہ داری پارلیمنٹ کو دی جائے، پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے یونین کا آماجگاہ بن گیا ہے۔

لاجز میں روز کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے کہا کہ دیکھتا ہوں لاجز کو کس طرح ٹھیک کیا جائے ۔

کل چیئرمین سی ڈی اے کو بھی اس سلسلے میں  بلایا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی مینجمنٹ سی ڈی اے کی بجائے قومی اسمبلی لے۔پارلیمنٹ لاجز کا کوئی متبادل حل نکالاجائے تاکہ حالات بہتر ہو سکیں۔اسوقت لاجز سی ڈی اے کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔خواجہ آصف نے  مزید کہا کہ سی ڈی اے کی کا کر دگی ظاہر کرنی ہو تو پارلیمنٹ لاجز کو دیکھ لیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کل سی ڈی اے چیئرمین کو بلایا ہے ان سے بات کریں گے، یہ معاملہ ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کو بھی ریفر کیا ہے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پیش آنے والا معاملہ اچھے طریقے سے حل کرلیا گیا ہے ۔یہ بہت اچھی بات ہےبہتر ہوگا پارلیمنٹ لاجز کا انتظام سی ڈی اے سے لیکر پارلیمنٹ کو دے دیا جائےپارلیمنٹ لاجز کی یونین کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔سی ڈی اے نے جو اسلام آباد کے ساتھ کیا ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ہمارے دور میں بھی سی ڈی اے یہی کررہا تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ لاجز میں جو معاملہ ہوا، وہ آپ دوستوں کی کوشش سے حل ہو گیا۔سی ڈی اے کی بجائے اگر اسمبلی مینجمنٹ اس کو لے لیں۔صفائی کے انتظامات لاجز میں دہائیوں سے ایسے ہی ہیں۔سی ڈی اے کی جو یونین ہے وہ اس کی آماجگاہ بنا ہوا ہےسی ڈی اے کے انتظامات پورے اسلام آباد میں  آپ کے سامنے ہیں۔انھوں نے استدعا کی کہ اس معاملے کو کسی کمیٹی کو بھیجا جائے تا کہ اس پر 15 سے 20 روز میں حل نکل آئے۔اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم نے سی ڈی اے کو چئیرمین کو کل بلارکھا ہے، ان سے معاملات پر بات ہو گی۔

اس مسئلہ کو متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں وہ بھی اس کا جائزہ لے گی۔بعد ازاں اسپیکر  قومی اسمبلی نے سی ڈی اے متعلق خواجہ آصف کے تحفظات پر معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video