پسماندہ طبقے کو پاؤں پر کھڑا کرنا وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کا محور ہے: محمود خان

0
105

پشاور، 14جنوری(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کے کمی کے شکار چھوٹے دکانداروں کو 15 سے 75 ہزار روپے قرضہ دیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیراعلی سیکرٹریٹ میں آج پشاور کے چھوٹے کاروباری طبقے کے 191 دکانداروں میں قرض حسنہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ جو لوگ باوقار زندگی جینا چاہتے ہیں حکومت ان کی مدد کرے گی، قرضوں کی فراہمی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت احساس پروگرام کا اہم حصہ ہے۔

وی این ایس ،پشاور

Download Video