پشاور اور  کارخانو چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ،  5 خواتین سمیت10 افراد زخمی

0
50

پشاور، 14جنوری(اے پی پی): پشاور اور  کارخانو پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار اور 5 خواتین سمیت10 افراد زخمی ہوگئے.ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارخانو چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 5 خواتین، ایک پولیس اور ایک اینٹی نارکاٹکس فورس کے اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے بتایا کہ جائے وقوعہ ہینڈ گرینیڈ ٹکڑے ملے ہیں ۔ دوسری جانب واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی سکیورٹی سخت کردی جبکہ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار محمد عارف، اینٹی نارکاٹکس اہلکار ہارون، مسماۃ پروین، مسماۃ پٹ مخے، مسماۃ یاسمین، مسماۃ حضراء، ایک خاتون نامعلوم، محمد حنیف، ایوب خان اور عبد الرازق شامل ہیں ایک زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔

وی ای ایس پشاور

Download Video