پشاور ضلعی انتظامیہ و محکمہ خوراک کے زیر انتظام عوام میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے بیس کلو کے تھیلے تقسیم

0
184

پشاور، 14جنوری(اے پی پی): صوبائی حکومت کے احکامات پر پشاور میں بارہ مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک کے تعاون سے ٹرکوں کے زریعے سرکاری نرخوں پرآٹے تقسیم کیا جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے آٹے کی خریدار ی میں حصہ لیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور شہر کے بارہ مقامات پر ٹرکوں کے زریعے عوام میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے بیس کلو کے تھیلے تقسیم کئے گئے جسکے مطابق سرکاری نرخ 800 روپے فی بیس کلو گرام آٹے کی بوری فراہم کی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے اس موقع پر بتایا کہ خیبر پختونخوا سمیت صوبائی دارلخلافہ پشاور میں سرکاری نرخوں پر آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ پشاور میں آج بارہ مقامات چمکنی موڑ، نوتھیہ، بڈھ بیر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، سیفن، ماشوخیل اڈہ، پلوسی بازار، رنگ روڈ پشتخرہ چوک، فقیر آباد، چارسدہ اڈہ اور قادر آباد کے علاقوں میں ٹرکوں کے زریعے آٹے کی تقسیم کی گئ۔

راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر نے کہا کہ بیشتر علاقوں میں آٹے کی مختلف دکانوں پر بینر آویزاں کر دیے گئے ہیں جہاں پر عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور فلور ملوں کو سبسڈائزد ریٹ پر گندم فرا ہم کی جا رہی ہے۔

چمکنی موڑ جی ٹی روڈ پر آٹے کی سرکاری نرخوں پر تقسیم کے وقت سیکریٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر خوراک میاں عبدالقادر شاہ، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین، راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ سمیت محکمہ مال کے اور دیگر افسران موجود تھے۔

وی این ایس پشاور

Download Video