پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ناقص انتظامات پر4 فوڈ پوائنٹس سیل ، 2 پر جرمانے عائد

0
91

لاہور 14 جنوری(اے پی پی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کے گردونواح میں بڑے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ  کے دوران ناقص انتظامات پر4 فوڈ پوائنٹس سیل اور 2  کو  جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 5کو وارننگ جاری کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ کھلے مصالحہ جات، گندے فریزرزکے استعمال، بدبودار ماحول کی بناء پر پاک ایشاء دیسی کڑاہی کو سربمہر کیا گیا۔ معروف بٹ کڑاہی کو حشرات کی موجودگی اور ناقص صفائی پر سیل کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ واش روم میں اشیائے خورونوش سٹور کرنے اور بدبودار ماحول کی بناء پر فضل حق ڈیرہ کو سربمہر کر دیا گیا۔ بشیر دارالماہی کومس لیبلنگ، فریزر میں حشرات اور ناقص اشیاء کی موجودگی پر سیل کیا گیا، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر ندیم بوفے اور ٹی ایم کافی کو جرمانہ عائدکیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مطعم مکہ، یوسف فالودہ، بندوخان، ہاٹ سپاٹ کافی اور ہنگری بیئر کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ کارروائیوں اور ٹریننگ سکولوں کے قیام سے انڈسٹری میں مثبت تبدیلی آئی ہے  جبکہ ریسٹورنٹ چھوٹا ہو یا بڑا، حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق کام کرنا ہوگا۔

وی این ایس،لاہور

Download Video