پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں 9 ہزار بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے،نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام جاری ہے:وزیر اعلی پنجاب

0
99

لاہور13 ،جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو مبارکباد دی ۔برطانوی ہائی کمشنرنے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے کامیاب دورہ پاکستان خصوصاً لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اورتعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنر ہیں پنجاب میں تعلیم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں لاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گاسپیشل اکنامک زونز میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گےملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہےپاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہےشعبہ صحت میں نئی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں سرکاری ہسپتالوں میں 9 ہزار بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے بجٹ میں 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں ان فنڈز کو کسی اور جگہ یا کسی دوسرے منصوبے میں منتقل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہےہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے پر پوری توجہ ہےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہےپاکستان معاشی ترقی کے سفر پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہےپاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر.پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام زبردست منصوبہ ہے ہم سپیشل اکنامک زونز میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی ورثہ بے مثال ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر.شعبہ سیاحت میں بھی پنجاب حکومت کی معاونت کریں گےپنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار لاہور کے دورے پر آیا ہوں، بلاشبہ لاہور ایک بہترین شہر ہےمیں چاہتا ہوں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت بھی دی۔برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاہور کے سربراہ جنال شاہ، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وی این ایس لاہور