پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ، اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

0
42

لاہور، جنوری 25(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے ۔پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ پریشر گروپ۔

اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں۔اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وی این ایس، لاہور