پی ٹی آئی حکومت کا صوابی کے عوام کے لیے انقلابی اقدام، صوابی میں ریسکیو 1122سروس کا باقاعدہ آغاز

0
87

پشاور، 14جنوری(اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج صوابی شاہ منصور میں ریسکیو سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جس سے تحصیل صوابی کے کم و بیش 4 لاکھ کے قریب عوام مستفید ہوں گے۔

ابتدائی طور پر تحصیل صوابی شاہ منصور سٹیشن میں ریسکیو 1122کو 2ایمبولینسز،2فائر ویکل، ڈیزاسٹر ویکل، واٹر ریسکیو اور دیگر ضروری آلات فراہم کیئے گئے ہیں جہاں 60 کے قریب ریسکیو اہلکار میڈیکل، ٹریفک حادثات، سیلاب، زلزلہ، آگ، عمارت منہدم ہونے سمیت کسی بھی انسانی جان ومال کو لاحق خطرات کے دوران عوام الناس کو ان کی دہلیز پر مفت ریسکیو سہولیات فراہم کرینگے۔

تحصیل صوابی، ٹوپی اور رزڑ میں 156ملین روپے سے زائد کے ریسکیو سٹیشنز کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ عنقریب تحصیل ٹوپی اور تحصیل رزڑ میں بھی ریسکیو 1122 کی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مذکورہ افتتاحی تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ عبدالکریم، ڈائریکٹر پلاننگ ریسکیو حسن داد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر مردان کمال شاہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر صوابی عنایت شاہ نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس  پشاور

Download Video