ڈپٹی کمشنر پشاور اصغر علی خان نے ایل آر ایچ میں انسداد پولیومہم سال 2020 کا افتتاح کرلیا۔

0
70

پشاور، 29جنوری(اے پی پی): ڈی سی پشاور اصغر علی خان اور ہسپتال ڈائریکٹر خالد مسعود نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا آغاز کردیا ہے جسکے دوران 823717 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائینگے۔ جبکہ۔

 ڈی سی محمد علی اصغر نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ مہم کے لیے 2773 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم 29 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہےگی۔ دوسری جانب پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

ہسپتال ڈائریکٹر خالد مسعود نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان  دو ملکوں میں شامل ہے جس میں پولیو کا مرض موجود ہے، ایل آر ایچ میں  روزانہ 1200 تک بچے او پی ڈی میں آتے ہیں جنھیں پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی قسم کا شک دل میں نہ لائیں اور بچوں کو بلاخوف وجھجک یہ ویکسین پلائیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /ریحانہ