کوئٹہ : برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا

0
51

کوئٹہ14جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں تک زمینی رسائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء متاثرہ افراد تک پہنچائی جارہی ہیں، گذشتہ تین دن بعد موسم میں بہتری آنے پر حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دشت، لکپاس، شعبان، کان مہترزئی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں 3300کلوگرام پر مشتمل خشک اشیائے خوردونوش کے پیکٹ اور چھوٹے اور بڑے سائز کے خیمے متاثرہ افراد تک پہنچائے گئے جبکہ پی ڈی ایم اے مزید پیکٹ تیار کررہا ہے جنہیں فضائی اور زمینی راستوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا اور یہ آپریشن ہر متاثرہ خاندان تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے تک جاری رہے گا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ریلیف آپریشن،قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر متاثرہ علاقے، گاؤں اور دیہات تک رسائی ممکن بنائی جائے، قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

وی این ایس  کوئٹہ

Download Video