گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پنجاب ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چئیرمین کی ملاقات

0
88

لاہور، 14 جنوری (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پنجاب ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ احمد فاروق نے ملاقات کی  ہے ، ملاقات میں پنجاب ریڈ کریسنٹ کے انتظامی امور اور مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں گفتگو کرتے گورنر پنجاب نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کے تحت چلنے والے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ریڈ کریسنٹ کے تحت چلنے والے ہسپتال اور کالج کے لئے فروری میں فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد گورنرز ہاؤس میں کیا جائے گا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب ریڈ کریسنٹ کو بہترین ادارہ بنائیں گےعوام کی فلاح و بہبود کےلئے چلنے والے اداروں کی معاونت جاری رکھیں گے۔

وی این ایس ، لاہور