ہنگوپولیس کی کاروائیاں’کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں میں منشیات فروش سمیت3ملزمان گرفتار

0
38

پشاور،14جنوری(اے پی پی) :ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیراتنگ کردیاہے اور تازہ چھاپہ مار کاروائیوں میں منشیات فروش سمیت3 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہنگو سٹی حافظ محمد نذیرخان اور ایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی پی اوشاہداحمدخان کی زیرنگرانی ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیراتنگ کردیاہے ۔

ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان اورایس ایچ اوسٹی ایس آئی شاہ دوران خان نے اے ایس آئی عابدوسیم خان کے ہمراہ گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی کے گردونواح علاقہ پاس کلے’بھادرگڑھی اورشاہوخیل میں جرائم پیشہ عناصرکے ٹھکانوں پرچھاپے مارے گئے جس کے دوران منشیات سمیت3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے1پستول’1بندوق’2رائفل’150مختلف بور کے کارتوس اور300گرام چرس برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

وی این ایس  ہنگو

Download Video