ایوی ایشن پالیسی کے تحت ٹورزم پروموشن لائسنس ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کو دیا جارہا ہے: پر وفاقی وزیر غلام سرور خان

179

اسلام آباد06 ،جنوری (اے پی پی ): پاکستان کے پہلے سیاحتی لائسنس کا اجراء بروز سوموار  کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان ٹی پی آر آئی لائسنس کا اجراء  کیا۔

لائسنس ایئرکرافٹ سیلز اینڈ سروس لمیٹڈ کو دیا گیا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اوی ایشن ڈویژن، حسن ناصر جامی نے کہا کہ ٹورزم پالیسی کیلئے ایوی ایشن کے تمام شعبوں نے اپنا بہترین ان پٹ دیا۔پوری دنیا میں سیاحت کے حوالے سے پاکستان کو پذیرائی حاصل ہے۔نئے لائسنس کے اجراء سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد سب سے بڑا چیلنج ہے۔پہلا ٹورزم پرموشن پروموشن لائسنس نجی کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن نے مطابق 2019 پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ٹورزم پروموشن لائسنس ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کو دیا جارہا ہے۔دنیا میں دو ممالک قومیت کے نام پر وجود میں آئیں۔پاکستان کلمہ کے نام پر بنا  اور یہودی سازش کےتحت معرض وجود میں آیا۔دنیا کے 85 ممالک میں سیاحت کے غرض سے گیا مگر پاکستان  جیسا کوئی نہیں۔قدرت نے پاکستان کو تمام نعمتوں اور موسموں سے نوازا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت ، سیاحت اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 کی تشکیل کے لئے ایوی ایشن ڈویژن کی انتھک کوششوں اور کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ٹوررازم پروموشن و ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی)لائسنس کے لئے علیحدہ کلاس متعارف کرانا بھی پاکستان میں سیاحت اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ میں قومی ایوی ایشن پالیسی 2019ءپر کامیاب عملدرآمد پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کو اورسیاحت اور علاقائی کنیکٹیوٹی کی پوشیدہ منڈی میں داخل ہونے کا پہلا قدم اٹھانے پرایئر کرافٹ سیلز ایند سروسز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ موقع سیاحت کے فروغ کے لئے جناب وزیر اعظم پاکستان کے وژن کا ادراک ہے۔ سیاحت کے شعبہ کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی رابطوں کا استحکام اورسابقہ ادوار میں تنہا رہ جانے والے پاکستان کے ان علاقوں کی معاشی ترقی اور منسلکی کی جانب بھی اہم قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نئی سفری حکمت عملی اپنے عوام کو کسی سفری مشکلات کے بغیر پاکستان کی خوبصورتی کومسخر کرنے کا موقع فراہم کرنے کی جانب درست قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مذھبی سیاحت کی استعداد بھی موجود ہے۔یہ لائسنس مذھبی سیاحت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ہمارے ملک میں سکھوں کے مقدس مقامات موجود ہیں۔اور اگر بدھ زائرین کی بات کی جائے تو پاکستان ان کے لیے زمین پر کسی جنت سے کم نہیں ہے۔اس کے علاوہ جین مت کے حوالے سے صوبہ سندھ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video