صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

171

اسلام آباد ، 9 جنوری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو جمعرات کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ اس سلسلے میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امتیاز (ملٹری)، پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نشان امتیاز (ملٹری) اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو ملک کے دفاع کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد