اسلام آباد، جنوری 21 ( اے پی پی): وزیراعظم عالمی برادری کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں گے۔اور پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول اجاگر کریں گے تاکہ غیرملکی سرمایہ کار پرکشش مواقع سے استفادہ کر سکیں۔ فردوس عاشق اعوان
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران عالمی برادری کے سامنے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں گے۔منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عالمی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فورم میں وزیراعظم کو ملک میں کئے جانے والے اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔جہاں وہاپنی ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول اجاگر کریں گے تاکہ غیرملکی سرمایہ کار پرکشش مواقع سے استفادہ کر سکیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ماضی میں چھوٹے تاجر وں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔چھوٹے تاجروں کے لیے این او سی لینا مشکل مرحلہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر چیف الیکشن کمیشن کے ارکان پر اتفاق ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ارکان کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے ہر ممکن اقدام کیے ہیں
چیرمین بورڈ آف انو سٹمنٹ زبیر گیلا نی نے بتایا کہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ 100سے زائد مختلف کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
لائسنس کی شرط ختم ہونے سے عام آدمی کے کاروبار میں اضافہ ہو گا۔حکومت کا مقصد عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔لائسنس والے کاروبار میں مزید آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔لائسنس کی شرط ختم کرنے سے چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں آسانی ہو گی۔یوٹیلٹی سٹورز کے نظام میں جدت لائی جا رہی ہے۔
وی این ایس اسلام آباد