وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

146

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستان کے وسیع تر مفاد، جمہوریت کے تسلسل، معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے اتحادی جماعتوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوۓ اتحادیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہر ممکن اقدام اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا –

 وزیراعظم نے عوامی مفاد میں قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور قانون سازی کے لئے قائم کمیٹی کو ہدایت دی کہ عوامی ریلیف اور مشکلات کے تدارک کے لئے قانون سازی بشمول احتساب آرڈیننس اور اپوزیشن کی ترامیم کو باریک بینی سے دیکھے ،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا  کہ حکومتی عزم کو سامنے رکھتے ہوئے قانون سازی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے مشاورت کے زریعے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے-

وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ کسی طرح بھی ہم اپنے اداروں کی ساکھ کو مجروح نہیں ہونے  دیں گے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ادارے ہمارا فخر اور وقار ہیں، کور کمیٹی نے بھارتی فضاء میں مسلمانوں کے ساتھ جڑی نفرت پر تحفظات کا اظہار کیا ۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد